ڈراما لکھاری سائرہ رضا انتقال کر گئیں

Jun 03, 2025 | 13:46:PM
ڈراما لکھاری سائرہ رضا انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )معروف ڈراما لکھاری سائرہ رضا ہارٹ اٹیک کے بعد انتقال کر گئیں،ان کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔

سائرہ رضا نے ’’دل موم کا دیا‘‘ میرے ہم سفر، انتقام اور یحیٰ‘ سمیت دیگر ڈرامے لکھے اور ان کے ڈراموں کا شمار کامیاب ترین ڈراموں میں ہوتا ہے۔

سائرہ رضا کے دوستوں اور ساتھیوں نے ایک روز قبل سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ لکھاری کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے، جس وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپ سے نقد تیل کی خریداری، تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف  ہی  ریلیف

لکھاری کے دوستوں نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی تھیں، تاہم 3 جون کو سائرہ رضا انتقال کر گئیں۔

سائرہ رضا کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے نہیں کی، تاہم ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پوسٹس میں لکھاری کے انتقال کا بتایا۔

 ڈراما لکھاری کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔