ترکیہ کے ساحلی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ

Jun 03, 2025 | 11:22:AM
ترکیہ کے ساحلی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترکیہ کے ساحلی علاقے مارماریس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا، زلزلے کی شدت 5.8، مرکز یونانی جزیرے میں 68 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث مارماریس اور گرد ونواح میں مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد پھر لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ