کراچی میں 19ویں بار زلزلے کے جھٹکے، خوف کا شکار شہریوں نے گھروں کے باہر ڈیرے ڈال لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں 2 روز کے دوران 19ویں بار زلزلے کے جھٹکے، خوف کا شکار شہریوں نے گھروں کے باہر ڈیرے ڈال لئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 48 گھنٹوں کے دوران انیس بار زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں ،صبح 11:34 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کا مرکز شمال مشرق تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی؟
متاثرہ علاقوں کے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیںشہری رات گئے گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے بیٹھ گئے ،متاثرہ علاقوں میں ڈی ایچ اے سٹی ، قائد آباد، ملیر ، لانڈھی ، شیر پاو اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔
صبح 11:34 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کا مرکز شمال مشرق تھا شہریوں کی اللہ اکبر کی صدائیں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کی شدت 2.5 ،گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔