سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد گرفتار

Jun 03, 2023 | 15:45:PM
سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 6 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، گولیاں، نقدی اور فون برآمد کیے گئے۔ ملزمان کی شناحت شعیب رفیق، باقر، ظائر، شہزاد، افضل اور آصف کے نام سے ہوئی جن کیخلاف 5 مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں مختلف 238 کومبنگ آپریشنز کے دوران 33 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔