کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Jun 03, 2023 | 09:37:AM
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر قائد کے علاقے مہران ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیا۔

   سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کی شناخت اعجاز عرف عادل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کا نام ریڈ بک میں روپوش دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا اور ملزم کئی سال سے روپوش تھا۔

یہ بھی پڑھیے: نوسرباز نے شہری کااے ٹی ایم تبدیل کرکے لاکھوں روپے اڑالئے

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو انٹیلی جنس بنیاد پر ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔