نیشنل ہائی وے اتھارٹی کواضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیاگیا

Jul 03, 2026 | 14:37:PM
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کواضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔
نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول وصولی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
عدالت نے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین سےجواب طلب کر لیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 760 اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز سیل کرنے کی ہدایت
 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم امتناع جاری کیا،ایڈوکیٹ محمد جلال حیدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کی۔