لاہور میں 760 اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز سیل کرنے کی ہدایت

Jul 03, 2026 | 12:52:PM
لاہور میں 760 اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز سیل کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)صوبائی وزیر تعلیم راناسکندرحیات نے لاہور میں 760 اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز سیل کرنے کی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےلاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سکول کی چھت گرنے کی جگہ کادورہ کیا،انہوں نےجائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر نیٹ سب میرین کیبل میں خرابی دورہوگئی ،پی ٹی اے کی تصدیق
 رانا سکندر حیات نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج سے لاہور میں 760 اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز سیل کرنے کی ہدایت کردی ہے .جبکہ 14ہزار سکولوں کوعمارتوں کافٹنس سرٹیفکیٹ لینے کی بھی ہدایت کی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزباغبانپورہ میں سکول کی چھت گرنے سے 2 مزدور اور بچے کو ٹیوشن سے لینے آیا رکشہ ڈرائیور وسیم بھی زخمی ہواتھا، زخمی مزدور کاکہناتھا کہ چار دن قبل مزدوری کیلئے آئے تھے ،تیسری منزل کی چھت ڈالتے ہوئے دوسری منزل کی چھت گر گئی ، گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوتے عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوا تھا ،زیر تعمیر عمارت نیچے سے بند تھی ، بچے دوسرے پورشن میں پڑھ رہے تھے ۔