خبردار ای چالانز جمع کروالیں ورنہ گاڑی چلانا مشکل ہوگا 

Jul 03, 2025 | 11:59:AM
خبردار ای چالانز جمع کروالیں ورنہ گاڑی چلانا مشکل ہوگا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ٹریفک پولیس نے سیف سٹیز کی مدد سےای چالانز نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

سی ٹی اولاہور ڈاکٹر ا طہر وحیدکاکہناہےکہ اب لاہور کے ساتھ  پنجاب بھر میں ای چالان نا دہندہ گاڑیاں پکڑی جائیں گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک اور پی ایچ پی کووارڈنز ایپ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحیدکاکہناہے کہ رواں ہفتے سے پنجاب بھر میں ای چالانز نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،پہلے صرف لاہور میں مخصوص ٹیمیں ای چالانز کی وصولیاں کررہی تھیں۔

نئے سسٹم کے بعد تمام وارڈنز اور پی ایچ پی کےاہلکارای چالانز کی وصولیاں کرسکیں گے، ٹریفک پولیس نے مہم کے دوران 2ماہ میں 10کروڑ 86لاکھ وصول کرلئے،ماہ مئی  کے دوران 37 ہزار سے زائد گاڑی وموٹرسائیکلز مالکان سے2کروڑ26لاکھ وصول کئے گئے۔

ماہ جون میں 1لاکھ29 ہزار ای چالانز نادہندگان سے8کروڑ60لاکھ وصول کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

سی ٹی او لاہورکاکہناہے کہ پنجاب بھر میں سسٹم کے آغاز سے بڑے پیمانے پر وصولیاں متوقع ہیں۔