چلاس سے اغوا ہونے والی لڑکی تین دن بعد   برآمد ہو گئی

Jan 03, 2026 | 23:17:PM
چلاس سے اغوا ہونے والی لڑکی تین دن بعد   برآمد ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع چلاس سے اغوا ہونے والی لڑکی تین دن بعد   برآمد ہو گئی۔

چلاس  سے آنے والی تازہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اغواء شدہ لڑکی تیسرے روز بازیاب  ہو گئی ہے۔ 

چلاس میں حالیہ دنوں تھور ویلی میں پیش آنے واے فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے اہم کاروائی  کی ہے۔

چلاس کے علاقہ تھور  بڑوگاہ کے مقام پر ماں کے قتل کے بعد اغوا ہونے والی لڑکی کو گیچی ٹاپ سے بازیاب کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چلاس کے علاقہ تھور کے مقام پر ماں کا قتل کے بعد اغوا ہونے والی لڑکی کو پولیس نے تیسرے روز بازیاب کرلیا ہے۔چلاس پولیس نے عمائدین کے تعاون سے گیچی ٹاپ سے مغویہ لڑکی کو بازیاب کرلیا ہے۔ 

 ایس۔ایچ۔او تھانہ تھور عبدالغفار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شمیم نامی مغویہ لڑکی کے ساتھ اغواء کاروں کی بہن کو  بھی گرفتار کرلیا ہے جو مغویہ کے ہمراہ تھی۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ مغویہ شمیمگل خان کو پولیس نے بازیابی کے بعد ایس۔پی دیامر کے حوالہ کیا ہے۔ مغویہ لڑکی کو کل اس کے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔  پولیس  کا کہنا ہے کہ اغواء کار وقوعہ کے دن ہی تھور کی حدود سے نکل چکے تھے اور محفوظ ٹھکانہ ڈھونڈنے کی کوشش میں گیچی پہنچ گئے تھے۔ اغواء کار مغویہ کے ساتھ اپنی بہن کو بھی لے گئے تھے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ 

 گزشتہ دنوں چلاس کے علاقہ تھور کے مقام پر متعدد  افراد  نے رات گئے گل خان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی اور  ان کی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا اور نوجوان بیٹی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔  

ملزموں کی فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

 واقعے کی FIR  میں 6 ملزمان کو نامزد کیا  گیاہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مدورو ظالم ہے، وینزویلا کو اب ہم خود چلائیں گے، ٹرمپ

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا