مدورو ظالم ہے، وینزویلا کو اب ہم خود چلائیں گے، ٹرمپ

Jan 03, 2026 | 22:23:PM
مدورو ظالم ہے، وینزویلا کو اب ہم خود چلائیں گے، ٹرمپ
کیپشن: وینزویلا کے صدر مدورو کی یہ تصویر آج امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی نیوز کانفرنس کے دوران پیش کی۔ صدر نکولس مدورو کو امریکہ کے فوجیوں نے دارالحکومت کاراکس مین ان کی صدارتی رہائش گاہ سے اٹھا لیا اور امریکہ منتقل کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی امریکہ کے چھوٹے ملک وینزویلا کے بائیں بازو کے صدر کو ان کی بیوی کے ساتھ  صدارتی اقامت گاہ سے اٹھا کر امریکہ لے جانے کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے معاملات کو اب ہم خود چلائیں گے۔ 

واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں اپنی نیوز کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کو کاراکس میں ان کی صدارتی اقامت گاہ سے "گرفتار" کرنے کی فوٹو بھی میڈیا کو ریلیز کی۔ صدر نکولس مدورو کو کاراکس سے اٹھا کر امریکہ پہنچائے جانے کے بعد وینزویلیا میں حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کر دی اور اپنے صدر کی زندگی کے متعلق شدید خدشات کا اظہار کیا تھا۔ 

اس کارروائی کے کئی گھنٹے بعد واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر جاری کی اور اعلان کیا کہ  صدر  نکولس مدورو پر نیو یارک میں مقدمہ چلایا جائے گا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ  ینزویلا کے زیر حراست صدر کو بحری جہاز پر نیو یارک منتقل کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ وینزویلا کا صدر مدورو  ظالم ہے۔ انہوں نے اقتدار کی خاطر بہت لوگ قتل کئے۔
ٹرمپ نے میڈیا کے نماندوں سے بھری نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے  رات وینزویلا کے خلاف جنگ اور اس ملک کے صدر کو "گرفتار" کر کے لانے کی پوری کارروائی فلم کی طرح لائیو دیکھی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز کانفرنس مین میڈیا کے نمائندوں کے سامنے امریکی فوج کے آپریشن کی منظر کشی کی اور بتایا کہ امریکی فوجیوں نے بہت تیزی سے مشن مکمل کیا ،

ٹرمپ نے کہا،  امریکی فوج نے وینزویلا کے دل میں تاریخی آپریشن کیا ۔  انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکہ کی فوج نے میری ہدایت پر وینز ویلا میں آپریشن کیا۔فوجی کارروائی کے لئے زمینی ، فضائی اور بحری راستے استعمال کئے گئے۔45  اہلکاروں نے کراکس میں نکولس کو باہر نکالا۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ کارروائی کے دوران کراکس کی بجلی بند کردی تھی۔

ٹرمپ نے کہا، ایسا لگتا ہے (صدر) نکولس مدورو  گرفتاری کے ہی منتظر تھے۔ 

ٹرمپ نے فخر کے ساتھ کہا کہ  آپریشن میں کوئی امریکی اہلکار نہیں مارا گیا۔زمین پر کوئی اور ملک ایسی کارروائی نہیں کرسکتا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے ایسا حملہ نہیں دیکھ۔ ٹرمپ نے کوئی تفصیل بتائے بغیر کہا، امریکہ نے ایران میں بھی ایسا ہی آپریشن کیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اس فوجی کارروائی پر دنیا میں ہونے والی شدید مخالفت اور تنقید کو یکسر نطر انداز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ کو آج دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  کسی صورت ہار نہیں مانیں گے، فتح ہماری ہوگی: وینزویلین وزیر دفاع

یہ بھی پڑھیئے:   بیلاروس کے صدر کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکامطالبہ 

یہ بھی دیکھیں: امریکی اٹارنی جنرل نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو "گرفتار"کرنےکی وجہ بتا دی  

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم  وینز ویلا میں پرامن اقتدار کی منتقلی کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وینزویلا کے اندر اقتدار کی منتقلی تک وینز ویلا کے امور کو ہم خود دیکھیں گے۔ ہم وینز ویلا کے عوام کی بھلائی چاہتےہیں۔

 ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم وینزویلا کی تیل انڈسٹری میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
 ٹرمپ نے کوئی تفصیل بتائے بغیر یہ بھی کہا، ایسا ہی آپریشن حال ہی میں امریکہ میں کیا تھا۔

 ٹرمپ نے الزام لگایا کہ امریکہ میں97فیصد منیشات سمندر کے راستے اسمگل ہوتی ہے.

یہ بھی دیکھیں: امریکا کا وینزویلا پر فضائی حملہ،فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع نشانہ ،ایمرجنسی نافذ
یہ بھی دیکھیئے:  ٹرمپ کی وینزویلا پر حملے کی تصدیق ، صدر اوراہلیہ گرفتار، ملک سے باہر منتقل 

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ وینزویلا پر امریکہ کے حملوں میں ملوث نہیں ہے، وزیراعظم سٹارمر 

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - اہم خبریں
ٹیگز: