امریکا کا وینزویلا پر فضائی حملہ،فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع نشانہ ،ایمرجنسی نافذ

Jan 03, 2026 | 12:38:PM
امریکا کا وینزویلا پر فضائی حملہ،فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع نشانہ ،ایمرجنسی نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس اور کئی ریاستوں پر فضائی حملے کردیے ہیں جس میں ملک کی اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملوں کو حکم دے دیا ہے، دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔

شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اُڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد امریکی دھمکیوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔

 دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی حملے میں وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیزکے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد وزیر دفاع سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، وینزویلا کی بکتربند گاڑیوں کا صدارتی محل کے گرد گشت کررہی ہے۔

وینیزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکا وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے گا۔

دوسری جانب امریکی میرینز کی وینیزویلا کے اندر زمینی کارروائیوں کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی جانب سے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر امریکا کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور وینزویلا پر دباؤ ڈالا جارہا تھا۔