گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

Jan 03, 2026 | 18:26:PM
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
کیپشن: گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسان علی)گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے صدر پاکستان مسلم لیگ و سابقہ وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ 
ملاقات میں صوبائی وزیر چودھری شافع حسین اور کمال مندوخیل بھی شریک تھے،ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  صوبے میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کے درمیان بہتر ہوتی کوآرڈینیشن کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آ رہی ہے ،چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی خدمت کی اور ان کی قومی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،ہمارے تعلقات شہید چودھری ظہور الٰہی کے دور سے چلے آ رہے ہیں۔ 

صدر پاکستان مسلم لیگ و سابقہ وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گورنر بلوچستان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ بلوچستان کے حالات جلد بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہے؛آیت اللہ خامنہ ای