زارا نور عباس ، شہروز سبزواری اور صدف کنول کے شادی کی تقریب میں ٹھمکے، ویڈیو وائرل

Jan 03, 2022 | 21:57:PM
جونیئرز اداکاروں، ڈانس، ویڈیو، چرچے
کیپشن: زارانورعباس، شہروز سبزواری، صدف کنول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئرز کے بعد جونیئرز اداکاروں صدف کنول، شہروز سبزواری اور زارانور عباس کی شادی کی تقریب میں ایک ساتھ ڈانس کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی بہن گانا گا رہی ہیں ، اداکارہ شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول ڈانس کررہے ہیں، اسی دوران شہروز سبزواری اداکارہ زارا نور عباس کو ڈانس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں جس پر اداکارہ اٹھ کر ڈانس پارٹی میں شامل ہو جاتی ہیں، اداکارہ زارانور عباس کے ڈانس پر شرکا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔
اداکارہ زارانورعباس، شہروز سبزواری اوران کی اہلیہ صدف کنول کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے، ابتک 44 ہزار سے زائد لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں 13 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں