سکولوں میں 13 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں

Jan 03, 2022 | 20:09:PM
سکولوں میں ،13جنوری ، چھٹیاں ہوں گی، نئے شیڈول کا اعلان
کیپشن: طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکولوں میں 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ,نئے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔
پنجاب میں دوسرے مرحلے کی چھٹیوں کا 3 جنوری سے آغاز ہوگیا،12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی،3 سے 13 جنوری والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی ،اٹک، مظفرگڑھ،چکوال، بھکر، راولپنڈی ، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پہلے مرحلے میں چھٹیوں کا آغاز 23دسمبر سے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہا کو دیکھ کر دلہن بے قابو۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل