ساجن آگئے۔۔دلہا کو دیکھ کر دلہن بے قابو۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Dec 31, 2021 | 23:53:PM
شادی کے خوشگوار موقع، دلہن، دلہا کو دیکھ کر بے قابو
کیپشن: دلہن کمرے سے دلہا کو دیکھ رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کے خوشگوار موقع پر دلہن اپنے دلہا کو دیکھتے ہی بے قابو ہو گئی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی .
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آئے روز متعدد ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں دلہا، دلہن کو منفردانداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، شادی کو یادگار بنانے کے لئے ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں،شادی کے پر خوشی کے لمحات کو قید کرنے کے لئے دولہا،دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاتی ہے، شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کی جانب سے دولہا دلہن سے مختلف فرمائشیں بھی کی جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کو صارفین کی پسند کررہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا برات لے کر جب دلہن کے گھر پہنچتا ہے تو دلہن خوشی سے پھولے نہ سمائی۔دلہن اوپر بنے ایک کمرے میں موجود ہے جبکہ دولہا برات سمیت مرکزی دروازے کے پاس گھوڑے پر سوار ہے،دلہن نے سرخ عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ دلہے نے ہلکے سفید رنگ کی شیروانی ملبوس کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔ تعلیمی ادارے پھر بند۔۔ آن لائن کلاسز  ہوں گی
 کمرے میں موجود دلہن نے جیسے ہی دلہے کو دیکھا تو خوشی سے ڈانس کرنے لگی جبکہ دلہے نے بھی اس کو دیکھتے ہی گھوڑے پر سوار جھومنا شروع کردیا،شیئر کی گئی اس مختصر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ'ٹھیک! دلہن اپنے دولہا کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا