سال نو کا آغاز۔۔۔حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

Dec 31, 2021 | 23:11:PM
حکومت، پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئے سال کے آغاز پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4 روپے 15 پیسے تک اضافہ کیا گیا ہے ،پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،جس سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ۔
وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 111 روپے 21 پیسے فی لٹر مقررہو گئی،اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیاہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 113 روپے 49 پیسے فی لٹر مقررکردی گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 رات 12 بجے سے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی