پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Mar 29, 2024 | 11:56:AM
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ٹینکیاں فل کروالیں،ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

 میڈیا رپوٹس کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گا،پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ممکنہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی ۔

 ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وہ سفارش ہے جس میں بیل آؤٹ پیکج کی آخری قسط کے اجراء کی شرط کے طور پر پیٹرول پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) دوبارہ نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مزید سستا ہو گیا

 دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر  20 سے30 روپے لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز  بھی سامنے آئی ہے،ذرائع کے مطابق لیوی نان ٹیکس ریونیوکی مد میں عائد کرنے کی تجویز ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاربن لیوی سے حاصل کردہ ریونیو  وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  حریم شاہ سیاسی میدان میں کود پڑیں،کس  جماعت میں شامل ہوئیں؟ اہم خبر سامنے آ گئی

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے 60 روپے لیٹر  پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔