حریم شاہ کی سیاست میں انٹری،کس  جماعت میں شامل ہوئیں؟ اہم خبر سامنے آ گئی

Mar 29, 2024 | 11:10:AM
 حریم شاہ کی سیاست میں انٹری،کس  جماعت میں شامل ہوئیں؟ اہم خبر سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی ایک مرکزی سیاسی جماعت کو جوائن کرچکی ہیں،مستقبل میں انتخابات میں کھڑی ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

 ٹک ٹاکرحریم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاست میں آگئی ہوں اور مستقبل میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کا ارادہ رکھتی ہوں، انہوں نے ایک رہنما کی دعوت پر مرکزی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے،برطانیہ میں تین بڑی مشہور جماعتیں ہیں، میں ابھی پارٹی کا نام ظاہر نہیں کر سکتی۔ میں تصدیق کرسکتی ہوں کہ میں لیبر، ٹوریز اور لبرل ڈیموکریٹس پارٹیوں میں سے کسی ایک میں شامل ہوچکی ہوں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ وہ مستقبل میں انتخابات میں کھڑی ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں، آپ مجھے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں دیکھیں گے،حریم شاہ نے مزید کہا کہ ان جماعتوں کو نوجوان اور مقبول اثرورسوخ کی ضرورت ہے، مجھ سے رابطہ اسی لئے کیا گیا کیونکہ میں گوگل کی ٹاپ سرچ رینکنگ میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر مزید سستا ہو گیا