پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

Mar 31, 2024 | 23:21:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
کیپشن: پیٹرول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میٹھی عید سے قبل حکومت کی کڑوی گولی، پیٹرول  کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول 9 روپے 66 پیسے مہنگا کر دیا  جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 32 پیسے سستا ہو گیا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی،وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔


یہ بھی پڑھیں: 21 ویں روزے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی