21 ویں روزے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Mar 31, 2024 | 22:58:PM
21 ویں روزے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی ، چھور 38، شہید بینظیر آباد اور لسبیلہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو بتا دیا