گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سنچری پر 5لاکھ  کاچیک عرفان محسود نے واپس کر دیا

Apr 26, 2024 | 14:28:PM
گنیز ورلڈ ریکارڈ میں سنچری بنانے والے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے خیبرپختونخوا  کے محکمہ کھیل کے حکام کے رویے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کا انعامی چیک واپس کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  گنیز ورلڈ ریکارڈ میں سنچری بنانے والے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے خیبرپختونخوا  کے محکمہ کھیل کے حکام کے رویے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کا انعامی چیک واپس کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرفان محسود کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پانچ لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا گیا تاہم کھلاڑی نے یہ چیک اسپورٹس ایڈوائزر کے دفتر کے عملے کو واپس کردیا۔

عرفان محسود کا کہنا ہے کہ محکمہ کھیل کے حکام کا  یہ رویہ شرمناک تھا،  اگر کھیلوں کے حکام کھلاڑیوں کا احترام نہیں کر سکتے تو اُنہیں کچھ پیسوں کیلئے اپنے دفتر میں نہ بلائیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید 1.1 فیصد کمی

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ محکمہ کھیل کے اہلکار ان سے سودے بازی کر رہے ہیں کہ 2 سے 3 لاکھ کافی ہوں گے۔

دوسری جانب اسپورٹس حکام  کا کہنا ہے کہ اُنہیں چیک واپس کیے جانے کا علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر عرفان محسود نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کی، اٹلی کے مارسیلو نے پاؤں کے انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا، عرفان محسود نے پاؤں کی انگلی سے 63 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ پش اپس کیٹیگری میں عرفان محسود عالمی سطح پر سب زیادہ 46 ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بھی بنائے ہیں جن میں 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بنائے گئے ریکارڈز شامل ہیں۔