مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

Dec 31, 2021 | 20:32:PM
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ، انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین لیگی کارکن سے ملنے ان کے گھر گئے تھے کہ نامعلوم دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کے گھر کے قریب موہنی روڈ  پر فائرنگ کردی، بلال یاسین کے بیٹے وہاب بلال نے کہاہے کہ بلال یاسین کو میوہسپتال ایمرجنسی منتقل کردیاگیا ۔آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

میوہسپتال کے ایم ایس کے مطابق بلال یاسین کو تین گولیاں لگی ہیں، دو گولیاں ان کے پیٹ میں اور ایک ٹانگ پر لگی ہیں، رکن پنجاب اسمبلی کو الٹراسائونڈ کے بعد آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا،ان کا کہناتھا کہ بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ بلال یاسین سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کے بھانجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی ای لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی ،ویڈیو وائرل