خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔ تعلیمی ادارے پھر بند۔۔ آن لائن کلاسز  ہوں گی

Jan 01, 2022 | 09:57:AM
اومی کرون،کورونا،قطر،وزات صحت
کیپشن: کلاس روم خالی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اومی کرون کیساتھ ساتھ کورونا نے بھی دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا، قطر میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں کو پھر بند کردیا گیا۔

 عرب میڈیا کے مطابق قطر میں سکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ،قطر کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل ایک ہفتے کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے طلبا کیلئے آن لائن کلاسز  کو  یقینی بنائیں۔چاہتے ہیں کہ بچوں کا  تدریسی عمل جاری رہے اس لئے والدین سے بھی گزارش ہے کہ گھروں میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ کا نیا فیچر۔۔ گروپس سے تنگ صارفین کیلئے اہم خبر
 دوسری جانب وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قطر  میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 533 کیسز  ریکارڈ ہوئے، قطر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 380 فعال کیسز ہیں ،اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا ، قطر میں کورونا سےمجموعی طورپر 618 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نہر سے  ڈرم  برآمد۔۔اندر کیا تھا؟۔حقیقت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے