طوفانی بارشیں:یو اے ای میں تعلیمی ادارے مزید 2دن بند رکھنے کا اعلان

Apr 17, 2024 | 20:57:PM
طوفانی بارشیں:یو اے ای میں تعلیمی ادارے مزید 2دن بند رکھنے کا اعلان
کیپشن: یو اے ای میں بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں جمعرات اور جمعہ کو بھی سکولز اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ 

اماراتی حکومت کی جانب سے سکولز اور کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے ریموٹ لرننگ کا اہتمام کریں، تعلیمی اداروں کے اطراف راستوں کو مکمل بحال کرنا ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ امارات میں تمام افراد کے تحفط اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔دبئی ٹرام سروس اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے، تاہم دبئی میٹرو کے چند سٹیشنز اب بھی بند ہیں لیکن بس سروس فراہم کی جارہی ہے۔

اماراتی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا کہ دبئی میں سفر کیلئے میٹرو سروس استعمال کریں۔ اسی طرح دبئی کی متعدد شاہراوں کو کھول دیا گیا ہے جبکہ سفر کیلئے متبادل روٹس فراہم کئے گئے ہیں۔

اماراتی حکومت نے کہا ہے کہ مسافر روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے معلومات لے کر سفر کریں، غیر ضروری سفر کرنے سے ابھی بھی گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرکاروپے کو رگڑا دیگر کرنسیوں کی صورتحال کیا رہی ؟جانیے