ہم نے76سال جھوٹ بولا،سچ چھپایا،جسٹس اطہرمن اللہ کا سپریم کورٹ بارکے وکیل سے مکالمہ 

May 07, 2024 | 15:27:PM
ہم نے76سال جھوٹ بولا،سچ چھپایا،جسٹس اطہرمن اللہ کا سپریم کورٹ بارکے وکیل سے مکالمہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ کے 6ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس پرسپریم کورٹ بار کونسل کے وکیل کے دلائل پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے 76سال جھوٹ بولا، سچ کوچھپایا گیا ہے،عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے،ملک کی عوام کو سب جوابدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ایک ڈسٹرکٹ جج وہ کام کرے جو سپریم کورٹ نہیں کر سکتی،جسٹس اطہرمن اللہ نے سپریم کورٹ بار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ حقیقت اس سے بہت مختلف ہے۔

وکیل نے کہاکہ جب لائیو نشریات میں کہتے ہیں سپریم کورٹ مداخلت پر خاموش رہی تو اچھا پیغام نہیں جاتا،سپریم کورٹ بار مداخلت پر سزاؤں کا قانون لانے کی سفارش کرتی ہے،اس معاملے سے عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو دھچکا پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے: چیف جسٹس

جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہم نے 76سال جھوٹ بولا، سچ کوچھپایا گیا ہے،عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے،ملک کی عوام کو سب جوابدہ ہیں،ڈرکس بات کا ہے عوام کے سامنے سچ بولیں۔