واٹس ایپ کا نیا فیچر۔۔ گروپس سے تنگ صارفین کیلئے اہم خبر

Dec 30, 2021 | 14:29:PM
 واٹس ایپ کا نیا فیچر۔۔ گروپس سے تنگ صارفین کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپس سے تنگ صارفین  کو اچھی خبرسنا دی، واٹس ایپ انتظامیہ نےایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کردیا۔

ایپلی کیشن کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اس بار  واٹس ایپ گروپس کے ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے، کئی لوگ متعدد گروپس سے تنگ آجاتے ہیں اور ان کی یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کم سے کم گروپس کا حصہ رہیں، ایسے میں واٹس ایپ جلد ہی کمیونٹی نامی فیچر متعارف کروائے گا جس میں 10 گروپس کو بیک وقت ایک جگہ شامل کیا جاسکے گا، یعنی 10 گروپس کا ایک فولڈر بن جائے گا، گروپس کی کمیونٹی تشکیل دینے والا صارف خود ہی اس کا ایڈمن ہوگا اور اس کے اختیار میں ہوگا کہ کون سے گروپس اس فولڈر کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیںموت کے وقت انسان کے دماغ میں کون سی چیز پیدا ہوتی ہے؟۔ سائنسدانوں کا بڑادعویٰ
 دوسری جانب  واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار   کرتے ہوئے ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹِک سے متعلق خبروں کو مسترد  کردیا اور  بتایا  کہ واٹس ایپ انتظامیہ  تیسرے بلیو ٹِک پر کوئی کام نہیں کررہی،اگر ایسا ہوتا تو صارفین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا یہ جھوٹی خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرم دودھ پی کر سونا کیسا؟۔۔اہم خبر جانیے