نہر سے  ڈرم  برآمد۔۔اندر کیا تھا؟۔حقیقت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

Dec 30, 2021 | 10:02:AM
 فیصل آباد  ، ماموں کانجن ، نہر ، بہتے ہوئے ڈرم ، 2 خواتین ،لاشیں برآمد ،
کیپشن:  غوطہ خور نہر میں رسی ڈالے کھڑے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیصل آباد  کے علاقے ماموں کانجن سے نہر میں بہتے ہوئے ڈرم سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے نہر میں بہتے ہوئے ڈرم کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے  موقع پر پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے ڈرم کو نہر سے باہر نکالا،ڈرم کھولا تو اس میں سے دو خواتین کی لاشیں ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں دو روز پرانی ہیں، کسی نے دونوں کو قتل کرکے لاشیں ڈرم میں ڈال کر نہر میں بہا دیں۔  لاشوں  کے فنگر پرنٹس اور فرانزک کیلئے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن ملازمہ پر بدترین تشدد۔۔ ڈنڈوں  سے وار۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو