ورلڈ کپ میں سری لنکن بولرز حریف ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہونگے: عاقب جاوید

Apr 13, 2024 | 18:12:PM
ورلڈ کپ میں سری لنکن بولرز حریف ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہونگے: عاقب جاوید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق پاکستانی گیند پاز اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے بولرز حریف ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکن بولرز کے ساتھ کوچنگ کا تجربہ اچھا جارہا ہے، نوجوان فاسٹ بولرز نے بہت متاثر کیا ہے، یہاں کے کرکٹ سسٹم اور سہولیات سے متاثر ہوا ہوں، تمام فاسٹ بولرز مختلف طرز کے ہیں، یہ میرا پسندیدہ شعبہ ہے، لاہور قلندرز میں بھی مختلف ایکشن کے بولرز ملے، ان کے ساتھ کام کرنا چیلنج ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کیوں ہارے؟ جوشیلے فین کا فٹبالر پر حملہ، ویڈیو وائرل

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ سری لنکا ٹیم میں ہر شعبہ مکمل کرنے والے بولرز ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کنڈیشنز سری لنکن بولرز کے لیے سود مند ہوں گی، مجھے یقین ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن بولرز سب کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 مئی تک سری لنکن بولرز کے ساتھ کولمبو میں کام کروں گا پھر امریکا روانگی شیڈول ہے، نوجوان متھیشا پتھیرانا بہت متاثر کن ہیں جبکہ مدوشانکا، ہسارنگا اور تھیکشانا سری لنکن بولنگ کو مضبوط کرتے ہیں۔