عامر خان کی تیسری شادی ۔۔دلہن کون؟ نام سامنے آ گیا

Dec 03, 2021 | 11:32:AM
عامر خان تیسری شادی کس سے کرنے والے ہیں
کیپشن: عامر خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار عامر خان سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ ان کی تیسری شادی ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کے آغاز میں اپنی دوسری اہلیہ، کرن راﺅ سے راستے جدا کرنے والے اداکار عامر خان سے متعلق بھارتی میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ جَلد ہی تیسری شادی کی خبر سنانے والے ہیں۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان جس اداکارہ سے تیسری شادی کے خواہشمند ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی فلم ’دنگل‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ شیخ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی کی بہن اور بھائی کیساتھ نئی تصویر۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
 ذرائع کے مطابق جب سے اِن فنکاروں نے اپنی دوسری فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ سائن کی ہے تب سے یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ کر رہا ہے۔
 عامر خان اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ریلیز ہونے کے بعد شادی کا اعلان کریں گے ورنہ ان کی آنے والی فلم متاثر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ تا حال عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی جانب سے اِن افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کیوں کی؟اداکارہ ہانیہ عامر نے بڑی وجہ بتا دی