نواز شریف کے کزن شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی ماڈل ٹاؤن میں نماز جنازہ ادا کردی گئی،شاہد شفیع کی نماز جنازہ سید حسین شاہ نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں صدرن لیگ میاں نوازشریف،وفاقی وزیر خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام ،میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، چودھری عابد شیر علی، سہیل ضیا بٹ، عمر سہیل ضیا بٹ، رانا محمد ارشد ،روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید ،اشتیاق احمد لون سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف ،عزیز الرحمان چن ،مفتی سہیل سرفراز منج ،سینئر صحافی عرفان نذیر، شیخ کامران، سابق ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی بھی شریک ہوئے۔
شاہد شفیع کی تدفین آبائی قبرستان کپ سٹور بالمقابل یو ای ٹی میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات؛ ایک اور سابق وزیراعظم گرفتار