9مئی مقدمات؛سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی گرفتار 

Aug 03, 2025 | 17:41:PM
9مئی مقدمات؛سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی گرفتار 
کیپشن: سردار عبدالقیوم نیازی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چودھری)سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قیوم نیازی کی گرفتاری فیصل آباد عدالت کے 9 مئی کے کیس کے فیصلے کی روشنی میں ہوئی۔سردار قیوم نیازی پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر  سردار عبدالقیوم خان نیازی کو جنڈی چونترہ سے گرفتار کیا گیا۔سردار قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

 تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔سیاسی رہنما کاکہنا ہے کہ قیوم نیازی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گرفتاری وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے کہنے پرعمل میں لائی گئی ہے۔

سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری پر آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دعاؤں اور محبت کا شکریہ مگر میں حاملہ نہیں ہوں:عروہ حسین