دعاؤں اور محبت کا شکریہ مگر میں حاملہ نہیں ہوں:عروہ حسین

Aug 03, 2025 | 16:42:PM
دعاؤں اور محبت کا شکریہ مگر میں حاملہ نہیں ہوں:عروہ حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنے دوسرے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح تردید کردی۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب عروہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ روایتی لباس پہنے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں اور ان کے لباس کے باعث بے بی بمپ کا تاثر ابھراجس کے بعدمتعدد شوبز پیجز نے یہ ویڈیو اور تصاویرمختلف عنوانات کےساتھ شیئر کیں جس پر مداحوں اور کچھ فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہونے لگے۔


عروہ حسین نے انسٹاگرام سٹوری پر ان خبروں کا جواب دیتے ہوئے ایک پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ دعاؤں اور محبت کا شکریہ، مگر میں حاملہ نہیں ہوں۔


معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیوز میں زاویے اور ایڈیٹنگ کی مہارت نے ایسا گمان پیدا کیا، جسے دیکھ کر ان کے قریبی دوست اور گھر والے بھی مسکرا دیئے،مجھے سرخیاں پڑھ کر اور پیغامات وصول کر کے مزا آیا، میرے اپنے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:شوبزکی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی،حنا رضوی اورعماراحمدخان میں علیحدگی
یاد رہے کہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے دسمبر 2016ء میں شادی کی تھی اور جنوری 2024ء میں ان کے ہاں پہلی بیٹی جہاں آراء کی پیدائش ہوئی تھی۔