شوبزکی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی،حنا رضوی اورعماراحمدخان میں علیحدگی
حنا رضوی نے اپریل 2024 میں قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
حنا رضوی تشنگی دل کی، امید، ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے، قدوسی صاحب کی بیوہ، کالج گیٹ، فیری ٹیل 1 اور 2 جیسے متعددڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں، فیری ٹیل میں ان کے کردار آغو جان کو بہت پسندکیاگیاتھا۔

حنارضوی نے اپریل 2024 میں اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، دھوم دھام سے ہونےوالی اس شادی میںدونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی،تاہم حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی علیحدگی کااعلان کردیاہے۔

حنارضوی نے اپنی جذباتی پوسٹ میں لکھاکہ بہت دکھی دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے اور عمار احمد خان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں، یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں مزید سوچنے کےلیے وقت درکار ہے، تب تک براہِ کرم ہمیں جج نہ کریں کیونکہ شادی کے تعلق کی اصل نوعیت صرف ان دو افراد کو معلوم ہوتی ہے جو اس بندھن میں جڑے ہوتے ہیں۔ شکریہ۔
حنارضوی نے اپنے دوستوں سے بھی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ایک عاجزانہ درخواست ہے مہربانی کرکے منفی تبصروں سے ہماری زندگی کو مزید مشکل نہ بنائیں،انہوں نے کچھ سوشل میڈیا اسٹوریز بھی شیئر کیں جن کے کیپشنز سے ان کی علیحدگی کا عندیہ ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جوائنٹ فیملی سسٹم ہی اصل زندگی: زارانور عباس
انہوں نے مزید کہا کہ میں اور عمار اس وقت علیحدگی کے مرحلے میں ہیں لیکن طلاق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم دونوں کو کچھ وقت اور جگہ درکار ہے تاکہ ہم اس رشتے کے بارے میں بہترین فیصلہ کرسکیں۔
حنارضوی نے چند ویڈیوز میں اپنی علیحدگی کی تفصیلات بھی شیئر کیں اور ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کی زندگی کے اس نازک لمحے پر منفی تبصرے کررہے ہیں،ویڈیوز میں وہ خاصی دل گرفتہ نظر آئیں، جنہیں بعد میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا۔