چمن: میزئی اڈہ میں لیویز پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

Aug 03, 2023 | 23:18:PM
چمن: میزئی اڈہ میں لیویز پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  قلعہ عبداللہ کے میزئی اڈہ میں لیویز پر دستی بم سے حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع  کے مطابق قلعہ عبداللہ کے میزائی اڈہ میں لیویز پر دستی بم حملہ ہوا، بم دھماکے کے نتیجے میں رسالدار محمد نسیم سمیت 4 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی کو پھر بلاوا آ گیا

لیویز ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا، دھماکے کے باعث زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔