وفاقی پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف مقدمات میں طلبی کے نوٹس جاری

Aug 03, 2023 | 23:02:PM
وفاقی پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف مقدمات میں طلبی کے نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیقی)وفاقی پولیس کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف کو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر طلبی کے نوٹسز جاری،سابق وزیر اعظم کو تھانہ کراچی کمپنی نے بھی طلبی کے 2 نوٹسز جاری کیے۔

تھانہ کراچی کمپنی نوٹس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو کل 2 بجے ایس ایس پی انویسٹیگیشن آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا،تھانہ ترنول کی جانب سے بھی مختلف مقدمات میں کل 3 بجے طلب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان نے مزید8 کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال دیا

تھانہ کوہسار کی جانب سے بھی پی ٹی آئی چئیرمین کو طلبی کا نوٹس ارسال،پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس سے قبل بھی طلب کیا گیا لیکن وہ شامل تفتیش نہ ہوئے، اس بار شامل تفتیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔