پی ٹی آئی نے 8 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

Aug 03, 2023 | 22:22:PM
پی ٹی آئی نے 8 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمرایوب نے نوٹس جاری کردئیے، پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔
 معطل کیے گئے ارکان میں رابعہ اظفر، بلال غفار، عمر عماری، ڈاکٹر سنجے، علی عزیز جی جی شامل ہیں،دیگر معطل ارکان میں ڈاکٹر عمران شاہ، دیوان سچ آنند،کریم بخش گبول کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسمبلیاں تحلیل کب ہوں گی؟ وزیراعظم نے تاریخ کا اعلان کر دیا

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ عباس جعفری کی پارٹی کی بنیادی رکنیت پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے۔