عبداللہ طاہرکیس:ملزمان کی عدم گرفتاری پربیٹے نے ویڈیو بیان جاری کردیا

Aug 22, 2026 | 13:28:PM
 عبداللہ طاہرکیس:ملزمان کی عدم گرفتاری پربیٹے نے ویڈیو بیان جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)پی ٹی آئی رہنماء عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پرمقتول کے بیٹے نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
پی ٹی آئی رہنماء عبداللہ طاہرکے بیٹے احسان اللہ طاہرنے ویڈیوبیان میں کہاہے کہ  پولیس تاحال والد کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی،قاتلوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا۔
احسان اللہ طاہرکے مطابق لاہور میں پولیس پر حملے میں ملزمان کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا گیا،سوشل میڈیا پر مقتول والد کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،میرے والد نے ریت کے ٹھیکے کی کوئی بولی نہیں لگائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ
 احسان اللہ طاہر کے مطابق سی سی ڈی کے ہاتھوں کسی کو قتل کرانے کے الزامات بے بنیاد ہیں،اعلیٰ حکام والد کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بناکر انصاف کریں۔