یو اے ای جانے کے خواہشمند پا کستانیوں کے لیے ویزوں کا اعلان

Aug 03, 2021 | 22:03:PM
یو اے ای جانے کے خواہشمند پا کستانیوں کے لیے ویزوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای  جانے والوں کے لئے خو شخبری،  ریزیڈینسی ہولڈر پاکستانی شہری 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جا سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مکمل کورونا ویکسین کروانے والے پاکستانی شہری 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جا سکیں گے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی شہریوں کے پاس قابل استعمال ویزا ہو اور انہیں منظور شدہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کے بعد بھی انہیں 14 دن کا وقفہ گزر چکا ہو۔اس حوالے سے ان کے پاس نادرا کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے جبکہ روانگی سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے ان کے پاس کورونا وائرس کے منفی پی سی آر کی ٹیسٹ رپورٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ اس ٹیسٹ رپورٹ کے کیو آر کوڈ کا حامل ہونا بھی لازمی ہے اس کے باوجود ان کا بورڈنگ سے پہلے فوری کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جاسکتا ہے۔

ان افراد کو فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت ( آئی سی اے) سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔اجازت نامے کے لئے آئی سی اے کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جاسکتاہے۔ متحدہ عرب جانے کے خواہشمندوں میں ہیلتھ ورکرز ڈاکٹر،نرسز اور ٹیکنیشنز ،متحدہ عرب امارات کے ایجوکیشن سیکٹر میں کام کرنے والے اور سرکاری محکموں میں کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔

یادرہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان ،نیپال ،یوگنڈا، سری لنکا نائجریا اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے یو اے ای آنے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سفا ک بیوی کی شوہر کو گاڑی تلے بار بار کچلنے کی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی