سفا ک بیوی کی شوہر کو گاڑی تلے  بار بار  کچلنے کی ویڈیو  نے سنسنی پھیلا دی 

Aug 03, 2021 | 17:21:PM
سفا ک بیوی کی شوہر کو گاڑی تلے  بار بار  کچلنے کی ویڈیو  نے سنسنی پھیلا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ایسی ویڈیو سو شل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں  ایک امریکی خاتون اپنے شوہر کو بار بار کار تلے کچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ڈگی سے سامان نکال رہا ہے جبکہ اس دوران ڈرائیورنگ سیٹ پر بیٹھی اس کی بیوی ریورس گیئرلگا کر گاڑی اس کے اوپر چڑھا نے کی کوشش کرتی ہے مگر وہ شخص بھاگ کر اپنی جان بچاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ گاڑی غلطی سے ریورس ہو گئی ، مگر جونہی وہ گاڑی کے سامنے آتا ہے عورت گاڑی ریورس گیئر سے نکال کر آگے کے گیئر میں ڈال کر پھر اوپر چڑھانے کی کوشش کرتی ہے ۔

وہ خاتون گاڑی سے نکلتی ہے مگر فوراً ہی دوبارہ بیٹھ کر پھر گاڑی ریورس کر کے شوہر پر چڑھانے کی کوشش کرتی ہے ۔ عورت کی جانب سے بار بار گاڑی اوپر چڑھانے کے ارادے کو بھانپتے ہوئے شخص بھاگ جاتا ہے جبکہ عورت بھی گاڑی سے نکل کر اس کے پیچھے بھاگتی نظر آتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حریم شاہ کی ترکی میں مقدس مقامات کی زیارت کی ویڈیو وا ئرل