دوست کی لاش پر تجربہ!!!! میڈیکل کا طالب علم رو پڑا

Aug 03, 2021 | 16:20:PM
دوست کی لاش پر تجربہ!!!! میڈیکل کا طالب علم رو پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نائیجیریا سے تعلق رکھنے والامیڈیکل کے طالب علم نے اپنے دوست کی لاش تجربے کے لئے میز پر پڑی دیکھی تو روتے ہوئے کلاس روم سے بھاگ گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق طالب علم ایگبی فلیڈ انسانی جسم کے اعضا کے معائنے کی کلاس کے دوران میز پر رکھی لاش کو دیکھتے ہی روتے ہوئے کلاس سے بھاگ نکلا،طالب علم کے  کلاس سے روتے ہوئے بھاگنے کی وجہ وہ لاش تھی جسے اس نے اپنے سامنے میز پر پایا۔

  رپورٹ کے مطابق میڈیکل کے طالب علم نے چند سال پرانے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نائیجیریا کی کیلابر یونیورسٹی میں ساتھی طالب علموں کے ساتھ انسانی جسم کے معائنے کی کلاس جاری تھی، میز پر طالب علموں کو تین لاشیں دی گئی تھیں لیکن اگلے چند ہی منٹوں میں وہ ایک لاش کو دیکھ کر چیخنے لگا اور کلاس سے روتے ہوئے بھاگ گیا۔

طالب علم کے مطابق ایسا اس لیے ہوا کیونکہ وہ اور ان کے ساتھی جس لاش کی چیر پھاڑ کرنے جارہے تھے وہ ان کے گہرے دوست کی تھی اور اس کے مرحوم دوست کے سینے پر گولیوں کے نشانات تھے۔
 یہ بھی پڑھیں:      ’’انسان محنتی ہو تو کسی بھی عمر میں ہاتھ نہیں پھیلاتا ‘‘خاتون کی ویڈیو وائرل