نشے کیلئے پیسے نہ دینے پربیٹے نے باپ کا کان کاٹ دیا

Aug 03, 2021 | 15:30:PM
 نشے کیلئے پیسے نہ دینے پربیٹے نے باپ کا کان کاٹ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں نشئی اور نالائق بیٹے نے باپ کا کان کاٹ ڈالا ۔ پولیس نے نشئی بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں متاثرہ شخص کے کان کی سرجری کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کالا باغ کے علاقے میں بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنے باپ کا کان کاٹ دیا تھا۔

میانوالی پولیس کے مطابق باپ کا کان کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    تالاب میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق