تالاب میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق

Aug 03, 2021 | 14:56:PM
تالاب میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاڑکانہ کے علاقہ قمبر میں تالاب میں ڈوب کر تین بچے جاں بحق ہو گئے، تینوں بچوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی

تفصیلات کے مطابق  تین بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، قمبر علاقے تھانہ مہی مکول کی حدود نواحی گاؤں پارو ابڑو میں تین بچے 5 سالہ خادم حسین چانڈیو۔ 7 سالہ علی حیدر اور 6 سالہ بچی سہانہ ڈوب گئے۔

علاقہ مکینوں نے تینوں بچوں کو تالاب سے نکال کر تشویشناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا ایمرجنسی وارڈ میں تینوں بچے جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:    بجلی کا 5 سالہ ٹیرف جاری کرنیکی درخواست دائر