ڈالر سستا،تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 67 ہزار 700 کی سطح  عبور کرگیا

Apr 03, 2024 | 12:30:PM
ڈالر سستا،تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 67 ہزار 700 کی سطح  عبور کرگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 869 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 67 ہزار 700 کی سطح بھی عبور کرگیا،100 انڈیکس 1.30 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 67 ہزار 756 پر بند ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری،کون آگے؟ کون پیچھے؟ اہم خبر سامنے آ گئی