عاطف اسلم کی رمضان المبارک کی مناسبت سے ’’میں صدقے یارسول اللہ ﷺ‘‘ نعت ریلیز 

Apr 03, 2024 | 11:12:AM
 عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نیا روح پرور کلام ’’میں صدقے یارسول اللہ ﷺ‘‘ ریلیز کردیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نیا روح پرور کلام ’’میں صدقے یارسول اللہ ﷺ‘‘ ریلیز کردیا۔  

عاطف اسلم نے نئی نعت ’’میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ کلام براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اس سے جُڑیں گے۔

اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چُھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ نعت اور حمدیہ کلام نہ صرف مداح بلکہ خود ان کے اور ان کے بچوں کیلئے بھی بہت معنی رکھتے ہیں، یہ کلام اُنہیں روحانی سکون پہنچاتے ہیں۔ عاطف اسلم کی خواہش ہے کہ وہ مکہ میں اذان دینے کا شرف حاصل کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اذان پیش کی تھی جبکہ ان کی آواز میں 99 ناموں ”اسماء الحسنیٰ“، حمد”وہی خدا ہے“ اور سلام ”تاجدارِ حرم“ بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔