رجنی کانت کیلئے 100 کروڑ کا چیک اور لگژری گاڑی کا تحفہ

Sep 02, 2023 | 20:04:PM
رجنی کانت کیلئے 100 کروڑ کا چیک اور لگژری گاڑی کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی سپر سٹار رجنی کانت کی نئی فلم جیلرکی کامیابی پر انہیں 100 کروڑ روپے کا چیک اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کا تحفہ دیا گیا جس کے باعث رجنی کانت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکار بن گئے۔

میڈیار پورٹ کے مطابق بھارت کے سپر سٹار رجنی کانت کی نئی فلم جیلر عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے,پروڈکشن ہاﺅس کے مالک کالانیدھی مرن نے رجنی کانت کو فلم کی کامیابی پر بطور تحفہ بی ایم ڈبلیو کی بیش قیمت گاڑی تحفے میں پیش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو بی ایم ڈبلیو کے دو بیش قیمت ماڈلز میں سے ایک کے انتخاب کیلئے کہا گیا تھا۔ایک گاڑی کی مالیت 1 کروڑ 24 لاکھ اور دوسری کی ایک کروڑ 95 لاکھ تھی، رجنی کانت نے کم مالیت والی بی ایم ڈبلیو گاڑی پسند کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چرانے والا ملزم گرفتار

کالانیدھی مرن نے رجنی کانت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے پروڈکشن ہاس کے ساتھ ایک فلم اور کریں۔رجنی کانت کی فلم جیلرنے 600 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، اس کامیابی پر سپر اسٹار کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور بی ایم ڈبلیو کی لگژری گاڑی بطور تحفہ پیش کی گئی۔