بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چرانے والا ملزم گرفتار

Sep 02, 2023 | 19:21:PM
بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چرانے والا ملزم گرفتار
کیپشن: بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چرانے والا ملزم گرفتار
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چرانے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔

زوہیب نامی ملزم کو لاہور پولیس نے ساتھی عامر سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کی واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ملزم کو موٹر سائیکل چراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق گرفتار ملزمان آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چراتے تھے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گندے نالے سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم زوہیب خود کو اپنے محلے میں لاہوری سنجے دت کہلواتا ہے۔