لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کے بحران پر قابو پانے کا معاملہ مزید الجھ گیا
میٹر ساز کمپنیوں نےصارفین کو اے ایم آئی سمارٹ میٹرز فروخت کرنے سے انکار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء )لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کے بحران پر قابو پانے کا معاملہ مزید الجھ گیااور میٹر ساز کمپنیوں نے لیسکو کی شرائط پر صارفین کو اے ایم آئی سمارٹ میٹرز فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی آؤٹ سورسنگ پر لیسکو اور میٹر ساز کمپنیوں میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا جس کے بعد میٹر ساز کمپنیوں نے لیسکو کی مقررہ شرائط پر صارفین کو میٹر فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔
میٹر ساز کمپنیوں اور لیسکو کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث ایک ماہ میں میٹر کا اجراء نہ ہو سکا،لیسکو نے چھ اکتوبر کو مارکیٹ سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا:بابراعظم
صارفین کو فروخت ہونیوالے میٹرز کو ریجنل سٹور میں جمع کروانے کی شرط رکھی گئی تھی،ریجنل سٹور میں جمع ہونے کے بعد میٹرز کو متعلقہ ایکسیئنز کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن میٹر ساز کمپنیوں نے ریجنل سٹورز میں میٹرز جمع کروانے سے انکار کردیا۔
کمپنیوں کے درمیان ڈیڈ لاک سے صارفین این او سی لیکر دربدر ہونے پر مجبور ہونے لگے ہیں۔