اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا:بابراعظم
صرف میچ نہیں ہر جگہ پریشر ہوتا ہے، شائقین کے پیار سے حوصلہ مزید بڑھتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورسٹاربلے بازبابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
بابراعظم نے کہا کہ صرف میچ نہیں بلکہ ہر جگہ پریشر ہوتا ہے، میچ میں بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی،اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا،شائقین کی جانب سے ملنے والے پیار سے حوصلہ مزید بڑھتا ہے۔
Grateful to be back doing what I love ????????
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
Thankful for those who believed when it was quiet ???? pic.twitter.com/OV8faTLMyS
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمیز ورلڈکپ کے فائنل میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ مدمقابل
یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیاہے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔