پہلگام حملے کی تفتیش سے قبل الزام تراشیوں سے گریز کیا جائے، یوسف رضا گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ انڈیا دنیا کی توجہ اصل حقیقت سے ہٹانا چاہتا ہے، بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا۔پہلگام حملے کی تفتیش سے قبل الزام تراشیوں سے گریز کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق روٹری کلب کراچی کے زیرانتظام مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی،جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور فاروق ستار نے بھی شرکت کی۔تقریب میں عمان کے قونصل جنرل انجینئر سمعی عبداللّٰہ الخنجری ،جرمنی کے ڈپٹی قونصل جنرل اینڈریاس ویگنر اور یمن کے اعزازی قونصل مرزا اختیار بیگ نے بھی شرکت کی۔گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہماری تقریب ہو اور ہمارے شہر کے تعینات قونصل جنرلز نہ ہوں ایسا ہو نہیں سکتا۔انہوں نے کہا پاکستانی بچے جو بھارت میں زیر اعلاج تھے ان کو بھارت سے واپس پاکستان بھیج دیا گیا ہے، 1500بچوں کا اعلاج روٹری کلب کے ذریعے بھارت میں کیا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ جنگ میں پہل کریں،جس ملک کو کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا ہو، اس قوم کے جذبے کو کوئی نہیں کم کرسکتا ،۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سن لے کہ ہم گرانا بھی جانتے ہیں اور جو گر جائے اس کو اٹھاکر چائے پلانا بھی جانتے ہیں،پیار دو گے پیار دینگے، آنکھیں نکالو گے تو آنکھیں نکال لیں گے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہآج روٹری کی تقریب میں آکر خوشی ہوئی، روٹری 200 ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، پولیو میں بھی یہ اپنی زبردست خدمات دے رہا ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے بھی کام کر رہا ہے، سولر انرجی، صحت اور یوتھ پاورمنٹ کیلئے کام کر رہا ہے، امراض قلب کیلئے بھی روٹری ضیا الدین کے اشتراک سے کام کر رہا ہے، میرے وزیراعظم کے دور میں بھی روٹری نے دیہاتوں میں خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ روٹری جو کام کر رہا ہے اسکے مثبت اثرات ملک بھر میں نظر آ رہے ہیں، ہمارے ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،روٹری سے مطالبہ ہے کہ امن کیلئے بھی کام کریں، ہمارا مذہب بھی امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،انڈیا دنیا کی توجہ اصل حقیقت سے ہٹانا چاہتا ہے، بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا،بھارت کو پہلے تفتیش کرنی چاہیے، تفتیش سے قبل الزام تراشیوں سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈھول بجنے لگا۔۔سول ڈیفنس نے 50الیکٹرک سائرن نصب کر دیئے