ڈھول بجنے لگا۔۔سول ڈیفنس نے 50الیکٹرک سائرن نصب کر دیئے

May 02, 2025 | 21:38:PM
ڈھول بجنے لگا۔۔سول ڈیفنس نے 50الیکٹرک سائرن نصب کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، جس کےبعد حفاظتی تدابیر  کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں الیکٹرک سائرن نصب کر دیئے گئے ہیں، جس کا مقصد عوامی تحفط یقینی بنانا تھا.
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے صوبے کے 29 اضلاع میں 50 عدد الیکٹرک سائرن نصب کر دیے گئے ہیں، تاکہ شہری کسی بھی مشکل صورتحال میں پیشگی الرٹ ہو جائیں.سول ڈیفنس حکام کے مطابق یہ سائرن خاص طور پر جنگی یا ہنگامی حالات میں فعال کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بروقت اطلاع دی جا سکے اور جانی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے، سائرن کی تنصیب حساس اور گنجان آباد علاقوں میں کی گئی ہے تاکہ انتباہی پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تاہم کشیدہ صورتحال میں سائرن کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی پیشگی ہدایت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے